☰
تیونس کی رقاصہ کا صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان
شمالی افریقی ملک تیونس کی 21 سالہ رقاصہ نے صدارتی انتخابات لڑنے اور متنازع انتخابی منشور کا اعلان کرکے تہلکہ مچا دیا۔
تیونس کی 21 سالہ ڈانسر و گلوکارہ نرمین صفر نے رواں برس 15 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں لڑنے کا اعلان کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس 35 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کے سگنیچرز موجود ہیں۔
تیونس کی ویب سائٹ النھار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نرمین صفر کی جانب سے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق نرمین صفر نے دعویٰ کیا کہ انہیں ملک کے 35 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کی حمایت حاصل ہے جو کہ کسی بھی شخص کی جانب سے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مطلوب ووٹرز کی حمایت سے دگنی تعداد ہے۔