Dawn News Television

شائع 17 اگست 2019 06:13pm

پی سی بی نے شرجیل خان کو بحالی پروگرام کیلئے طلب کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ اوپننگ بلے باز شرجیل خان کو بحالی پروگرام کے لیے اگلے ہفتے طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شرجیل خان پیر یا منگل کو پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں بورڈ کے لیگل اور اینٹی کرپشن یونٹ سے ملاقات کریں گے جس میں کرکٹ بورڈ شرجیل خان کے لیے بحالی پروگرام ترتیب دے گا۔

مزید پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل، شرجیل خان پر 5 سال کی پابندی عائد

شرجیل خان بحالی پروگرام مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ پی سی بی کی شرائط پوری کرنے پر ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے سکیں گے۔

شرجیل خان کو 2017 کی پاکستان سپرلیگ کے افتتاحی میچ میں اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 5سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ: 5 کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

اس پابندی کے تحت شرجیل خان ڈھائی سال تک ہر طرز کی کرکٹ سے معطل رہیں گے اور انہیں زیر نگرانی رکھا جائے گا البتہ اس کے بعد پی سی بی کے قواعد و ضوابط کے مطابق کچھ شرائط کی روشنی میں وہ اپنی پابندی کے خاتمے تک ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے۔

Read Comments