☰
نوکیا کا ایک اور پرانا فون نئی شکل میں واپسی کے لیے تیار
نوکیا فونز کا لائسنس حاصل کرنے والی کمپنی ایم ایم ڈی گلوبل نے اب تک 3310 سمیت کئی پرانے موبائل فونز متعارف کرائے ہیں جن میں جدید فیچرز جیسے فور جی ایل ٹی ای دیئے گئے ہیں۔
اور اب یہ کمپنی ایک اور پرانے فون کو نئی شکل میں متعارف کرانے والی ہے اور یہ فون ہے نوکیا 2720۔
نوکیا پاور یوزر کی رپورٹ کے مطابق حال میں اس کمپنی نے ایک فون کو چین میں سرٹیفائی کرایا ہے جو کہ ممکنہ طور پر نوکیا 2720 (2019) ہے جس میں فورجی کنکٹویٹی دی جائے گی۔