Dawn News Television

شائع 21 اگست 2019 08:25pm

جی میل میں ایک اور بہترین فیچر

کیا آپ کو انگلش لکھنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے؟ اگر ہاں تو گوگل کی ای میل سروس جی میل کی مدد سے آپ اس مسئلے پر جلد قابو پاسکیں گے۔

گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ جی میل میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایسا فیچر متعارف کرا رہا ہے جو گرامر اور الفاظ کے حروف کی غلطی (اسپیلنگ) کو خودکار طور پر درست کردے گا۔

جی ہاں جی میل میں ای میل تحریر کرتے ہوئے کمپوز ونڈو کے دائیں کونے میں نیچے تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے چیک اسپیلنگ پر کلک کرنے کی بجائے اب جی میل میں خودکار طور پر اسپیلنگ غلطیاں اور گرامر کے مسائل کو یہ فیچر پکڑ لے، جبکہ کافی اسپیلنگ غلطیاں تو خود ہی ٹھیک کردے گا۔

فی الحال آٹو کریکٹ صرف انگلش زبان میں ہی دستیاب ہوگا۔

فوٹو بشکریہ گوگل

یہ وہی فیچر ہے جو گوگل ڈاکس میں بھی استعمال ہورہا ہے جسے جولائی 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ فیچر بائی ڈیفالٹ ان ایبل ہوگا تاہم صارفین اسے جی میل سیٹنگز میں جاکر ڈس ایبل بھی کرسکیں گے۔

یہ فیچر پہلے جی سیوٹ میں متعارف کرایا جائے گا یعنی انٹرپرائزز جی میل صارفین پہلے استعمال کرسکیں گے تاہم تمام صارفین تک اسے کب متعارف کرایا جائے گا، اس حوالے سے گوگل نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا۔

یہ فیچر جی سیوٹ میں اگلے ہفتے سے متعارف ہونا شروع ہوگا اور بتدریج تمام جی سیوٹ ایڈیشنز میں دستیاب ہوگا۔

Read Comments