جی میل کی 15 ویں سالگرہ پر گوگل کا صارفین کے لیے بڑا تحفہ

01 اپريل 2019
جی میل کو 15 سال مکمل ہوگئے ہیں — شٹر اسٹاک فوٹو
جی میل کو 15 سال مکمل ہوگئے ہیں — شٹر اسٹاک فوٹو

یکم اپریل 2004 کو گوگل نے اپنی ای میل سروس جی میل کو متعارف کرایا تھا اور آج اس کو 15 سال مکمل ہوگئے ہیں جو اس کمپنی کامیاب ترین پراڈکٹس میں سے ایک ہے، جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔

جی میل کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے اس ای میل سروس میں اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کا انتظار صارفین برسوں سے کررہے ہیں۔

گوگل کی جانب سے چند نئے اور کارآمد جی میل فیچرز کا اعلان کیا ہے۔

ایک فیچر تو اسمارٹ کمپوز کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہے جو اس ای میل سروس کو صارف کے انداز تحریر کے مطابق ای میل تحریر کرنے میں مدد دے گا۔

تاہم گوگل نے اس فیچر کی زیادہ تفصیلات بیان نہیں کیں مگر اس کا کہنا تھا کہ اسمارٹ کمپوز مخصوص افراد کو کی جانے والی ای میلز کی تحریر کے انداز کو یاد رکھے گا۔

مگر سب سے اہم فیچر جی میل میں پہلی بار شیڈول ای میل کی سہولت دینا ہے۔

اس مقصد کے لیے سینڈ بٹن کے آگے ایک ایرو ہوگا جس پر کلک کرنے پر ای میل کو مخصوص وقت کے لیے شیڈول کرنا ممکن ہوگا۔

ابھی جی میل میں تھرڈ پارٹی ایپس کی مدد سے شیڈول ای میل کرنا ممکن ہے مگر گوگل کی جانب سے براہ راست یہ سہولت فراہم کرنا یقیناً زیادہ بہتر ہوگا۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل کے مطابق اسمارٹ کمپوز میں کی جانے والی اپ ڈیٹ تمام اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں دستیاب ہے جبکہ آئی او ایس سپورٹ جلد پیش کی جائے گی۔

جہاں تک جی میل میں ای میل شیڈول کا فیچر ہے جو جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، جس میں چند ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں