☰
براڈ پٹ کے 'سکھ روحانی پیشوا خاتون' کے ساتھ تعلقات؟
امریکی اداکار براڈ پٹ کی 2016 میں اداکارہ اینجلینا جولی سے طلاق کے بعد ان کی نجی زندگی کے حوالے سے میڈیا میں طرح طرح کی خبریں سامنے آنے لگیں ہیں۔
اینجلینا جولی نے براڈ پٹ پر بچوں پر تشدد کرنے اور منشیات کا استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا جسے کے بعد 2016 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی، اس کے بعد خبریں سامنے آئیں کہ براڈ پٹ اپنی سابقہ اہلیہ جینیفر آنسٹن کے ساتھ دوبارہ تعلقات استوار کررہے ہیں لیکن اس حوالے سے ان دونوں اداکاروں نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔