Dawn News Television

اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2019 03:37pm

کیٹ مڈلٹن نے لباس کے معاملے میں پاکستانی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

برطانوی شاہی جوڑے کے پاکستان کے تاریخی دورے پر جہاں عام پاکستانی عوام خوش ہے، وہیں عام افرد اور شخصیات شہزادی کیٹ مڈلٹن کے لباس کی بھی تعریف کر رہی ہیں۔

شاہی جوڑے کے پاکستانی دورے کی بہترین تصاویر دیکھیں

اگرچہ کیٹ مڈلٹن کے پانچ روزہ دورے کے پہلے اور دوسرے روز کے دورے کے تمام لباسوں کی تعریف کی گئی، تاہم ان کی اور ان کے شوہر کی جانب سے برطانوی ہائی کمیشن کے عشائیے کی تقریب میں پہنے گئے لباس نے سب کے دل جیت لیے۔

کیٹ مڈلٹن نے بھی شہزادہ ولیم کی شیروانی سے ملتا جلتا لباس پہنا—فوٹو: ٹوئٹر

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے 15 اکتوبر کی شب اسلام آباد میں واقع یادگار پاکستان کے مقام پر برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی۔

—فوٹو: ٹوئٹر

اس تقریب میں پاکستان کی اعلیٰ سیاسی، حکومتی و عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

—فوٹو: ٹوئٹر

جہاں اس تقریب میں سیاسی، حکومتی و عسکری شخصیات دکھائی دیں، وہیں اس میں شوبز اور کھیل سے وابستہ معروف شخصیات بھی دکھائی دیں اور ہر کوئی ایک دوسرے سے فیشن میں آگے جانے کی کوشش میں دکھائی دیا۔

—فوٹو: ٹوئٹر

اگرچہ پاکستانی اداکاراؤں کی جانب سے پہنے گئے لباس کی بھی تعریفیں کی گئیں، تاہم اسی تقریب میں کیٹ مڈلٹن کی جانب سے قومی پرچم کے رنگ سے مشابہہ لباس پہن کر شرکت کرنے سے انہوں نے پاکستانی اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

—فوٹو: ٹوئٹر

تقریب میں کسی بھی اداکارہ نے قومی پرچم سے مشابہہ رنگ کا لباس نہیں پہنا تھا، تاہم شہزادہ اور شہزادی دونوں پاکستان کے قومی پرچم سے مشابہہ رنگ کے لباس میں دکھائی دیے۔

—فوٹو: ٹوئٹر

دلچسپ بات یہ ہے کہ شہزادہ ولیم کا قومی پرچم کے رنگ سے مشابہہ لباس پاکستانی ڈیزائنر نعمان عارفین نے تیار کیا تھا جب کہ کیٹ مڈلٹن کا لباس برطانوی ڈیزائنر ر جینی پیکہم نے تیار کیا تھا جو ان کے لیے پہلے بھی لباس تیار کر چکی ہیں۔

—فوٹو: ٹوئٹر

عشائیے کی تقریب میں وسیم اکرم، عاطف اسلم اور دیگر شخصیات اپنی بیویوں سمیت شریک ہوئے۔

—فوٹو: ٹوئٹر

تقریب میں احد رضا میر، سجل علی، مومنہ مستحسن، ماہرہ خان، مہوش حیات، حریم فاروق، شاہد، ڈیزائنر ایچ ایس وائے اور کامیار روکنی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

—فوٹو: ٹوئٹر

Read Comments