ای میل

شہزادہ ولیم نے تاریخ رقم کردی، شیروانی پہننے والے پہلے شاہی فرد بن گئے

شہزادہ ولیم نے پاکستانی ڈیزائنر کی ڈیزائن کردہ شیروانی پہنی—فوٹو: ٹوئٹر
شہزادہ ولیم نے پاکستانی ڈیزائنر کی ڈیزائن کردہ شیروانی پہنی—فوٹو: ٹوئٹر

اگرچہ برطانوی شہزادے ولیم نے اہلیہ کیتھرائن کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ 14 اکتوبر کو پہلے پاکستانی دورے پر پہنچ کر تاریخ رقم کردی تھی۔

تاہم اسی دورے کے دوران انہوں نے ایک نیا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے شاہی خاندان کے تمام افراد کو پیچھے چھوڑ دیا۔

شہزادہ ولیم نے اپنے پہلے 5 روزہ پاکستانی دورے کے دوسرے دن شیروانی پہن کر تاریخ رقم کردی اور وہ شیروانی پہننے والے پہلے شاہی فرد بن گئے۔

ان کی شیروانی نعمان عارفین نے تیار کی—فوٹو: ٹوئٹر
ان کی شیروانی نعمان عارفین نے تیار کی—فوٹو: ٹوئٹر

ان سے قبل ان کے والد شہزادہ چارلس بھی پاکستان آ چکے ہیں، تاہم انہوں نے شیروانی نہیں پہنی تھی۔

شہزادہ ولیم نے دوسرے روز پاکستان کے قومی جھنڈے سے مشابہہ رنگ کی شیروانی پہنی اور ان کی جانب سے اس لباس پہننے کے عمل کو برطانوی و عالمی میڈیا نے بھی اہم خبر کے طور پر شائع کیا۔

شہزادہ ولیم کے والد شہزادہ چارلس نے 2006 کے پاکستانی دورے میں شیروانی نہیں پہنی تھی—فوٹو: اے اسٹاک
شہزادہ ولیم کے والد شہزادہ چارلس نے 2006 کے پاکستانی دورے میں شیروانی نہیں پہنی تھی—فوٹو: اے اسٹاک

اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ شہزادہ ولیم کی جانب سے پہنی گئی ہرے رنگ کی شیروانی پاکستانی ڈیزائنر نے تیار کی تھی۔

جی ہاں، شہزادہ ولیم کی جانب سے پہنی گئی ہرے رنگ کی شیروانی کو پاکستانی فیشن ڈیزائنر نعمان عارفین نے تیار کیا تھا۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے نعمان عارفین نے بتایا کہ شہزادہ ولیم نے خود ان کے ڈیزائن کردہ لباس برطانیہ کے فیشن برانڈ ’اونیٹا‘ پر پسند کیے، جس کے بعد اسٹور نے انہیں شیروانی بنانے کا آرڈر دیا۔

کیٹ مڈلٹن نے بھی شہزادہ ولیم کی شیروانی سے ملتا جلتا لباس پہنا—فوٹو: ٹوئٹر
کیٹ مڈلٹن نے بھی شہزادہ ولیم کی شیروانی سے ملتا جلتا لباس پہنا—فوٹو: ٹوئٹر

نعمان عارفین کے مطابق اسٹور کے عملے نے انہیں کہا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر شیروانی تیار کریں۔

شاہی جوڑے کے پاکستانی دورے کی بہترین تصاویر دیکھیں

پاکستانی ڈیزائنر کے مطابق انہوں نے آرڈر ملنے کے محض 2 دن بعد شہزادہ ولیم کے لیے شیروانی تیار کی اور اس کے لیے انہوں نے دیگر عملے کے ساتھ مل کر دن رات کام کیا۔

شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ نے رکشے کی سواری بھی کی—فوٹو: رائٹرز
شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ نے رکشے کی سواری بھی کی—فوٹو: رائٹرز

نعمان عارفین نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے شہزادہ ولیم کے لیے شیروانی کے علاوہ بھی دیگر پاکستانی طرز کے ڈریس تیار کیے ہیں، تاہم انہیں اس بات کا علم نہیں کہ شہزادہ ان کے تیار کردہ لباس کب اور کہاں پہنیں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جہاں شہزادہ ولیم نے ہرے رنگ کی شیروانی پہنی، وہیں ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے بھی ان کے لباس سے مشابہہ مشرقی و مغربی انداز کا لباس پہنا۔

کیٹ مڈلٹن کا سبز لباس برطانوی ڈیزائنر نے تیار کیا تھا—فوٹو: ٹوئٹر
کیٹ مڈلٹن کا سبز لباس برطانوی ڈیزائنر نے تیار کیا تھا—فوٹو: ٹوئٹر

تاہم کیٹ مڈلٹن کا لباس کسی پاکستانی ڈیزائنر نے نہیں بلکہ برطانوی ڈیزائنر جینی پیکہم نے تیار کیا تھا جو ان کے لیے پہلے بھی لباس تیار کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیٹ مڈلٹن کا پاکستانی طرز کا لباس کس نے تیار کیا؟

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے سبز رنگ کا یہ لباس اپنے پانچ روزہ دورے کے دوسرے دن برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں واقع یادگار پاکستان پر دیے گئے عشائیے کی تقریب میں پہنا تھا۔

شہزادہ ولیم کی جانب سے شیروانی پہننے کی تعریف کی گئی—فوٹو: ٹوئٹر
شہزادہ ولیم کی جانب سے شیروانی پہننے کی تعریف کی گئی—فوٹو: ٹوئٹر

اس تقریب میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اس تقریب میں شرکت کے لیے وہ رکشہ کی سواری کرکے پہنچے تھے اور تقریب میں اہم حکومتی و سیاسی شخصیات سمیت عسکری شخصیات اور فلمی ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

یادگار پاکستان پر ہونے والی تقریب میں شاہی جوڑے نے پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین بھی پیش کیا—فوٹو: ٹوئٹر
یادگار پاکستان پر ہونے والی تقریب میں شاہی جوڑے نے پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین بھی پیش کیا—فوٹو: ٹوئٹر