منہ سے بدبو آنے کے باعث ہیرو اداکارہ کو بوسہ دینے سے خوفزدہ
عام طور پر فلمیں اور ڈرامے جو ٹی وی اسکرین پر نظر آرہے ہوتے ہیں وہ شائقین کو تو محظوظ کرتے ہیں، البتہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ ان پروجیکٹس کی شوٹنگ کتنی مشکل ہے۔
عموماً اسٹارز اپنے انٹرویوز میں یہ بتاتے نظر آتے ہیں کہ شوٹنگ میں اگر کوئی چیز سب سے مشکل ہے تو وہ رومانوی سین شوٹ کرنا ہے، اسکرین پر نظر آنے والے ایسے مناظر حقیقت میں بہت مشکل سے شوٹ کیے جاتے ہیں۔
ہانک کانگ سے تعلق رکھنے والے ایک اداکار و گلوکار نے ماضی میں دیے ایک انٹرویو میں اس ہی حوالے سے بات کی تھی تاہم اب ان کا یہ انٹرویو دوبارہ سامنے آگیا ہے۔
کیلون کوان نامی اداکار نے ایک شو کے دوران انٹرویو میں کہا تھا کہ چند سال قبل ایک پروگرام کے لیے انہیں ساتھی اداکارہ کو بوسہ دینا تھا، تاہم یہ سین شوٹ کرنا ان کے لیے بےحد مشکل ثابت ہوا، اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کی ساتھی اداکارہ کے منہ سے بدبو آرہی تھی۔
اداکار نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ 'میں نام نہیں لوں گا، تاہم میری ساتھی اداکارہ نے شاید فاسٹ فوڈ کھایا تھا، جس کے فوری بعد ہم نے شوٹنگ کی، اس دوران مجھے انہیں بوسہ دینا تھا، البتہ ان کے منہ سے بدبو آرہی تھی'۔