Dawn News Television

شائع 11 نومبر 2019 11:27pm

اس تصویر میں مرد کی بیوی کو پہچان سکتے ہیں؟

ہر روز انٹرنیٹ پر نت نئی پہلیاں سامنے آتی رہتی ہیں جن میں سے کچھ آسان اور کچھ مشکل ہوتی ہیں۔

اور ایسی ہی ایک پہیلی کو دیکھیں جس کا درست جواب 10 سے صرف 3 افراد ہی دے پاتے ہیں۔

بس آپ کو اوپر لگی تصویر کو باریک بینی سے دیکھ کر یہ بتانا ہے کہ ان 2 خواتین میں سے اس مرد کی بیوی کون ہے جو درمیان میں کھڑا ہے جبکہ 3 بچے بھی تصویر میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں : اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟

آپ خوب سوچ سمجھ کر اور تصویر کی تمام تر تفصیلات کا تجزیہ کرکے اپنا جواب نیچے کمنٹس میں بتائیں۔

تو آپ نے کیا جواب دیا یا کس خاتون کا انتخاب کیا؟

ویسے اس کا جواب آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

اگر تو آپ نے مرد کے بائیں جانب بینچ پر بیٹھی خاتون کا انتخاب کیا ہے تو بدقسمتی سے وہ غلط اور 70 فیصد افراد عام طور پر اسی کو منتخب کرتے ہیں۔

اس کا درست جواب تو اب جان ہی چکے ہوں گے اور وہ ہے دائیں جانب موجود خاتون۔

جس شخص نے یہ تصویر بنائی اس کے بقول مرد کے ہاتھ اور بائیں جانب بیٹھی خاتون کی جانب بھاگ کر جانے والی بچی نے بالوں میں ایک جیسا ربن پہن رکھا ہے جو اس جوڑے کی شناخت میں مدد دیتا ہے۔

فوٹو بشکریہ mambee ڈاٹ کام

Read Comments