Dawn News Television

شائع 25 دسمبر 2019 03:59pm

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا جشن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری کا مذہبی تہوار کرسمس جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

کرسمس کے موقع پر ملک بھر کے گرجا گھروں میں تقاریب جاری ہیں، جس کے لیے گرجا گھروں کے ساتھ ساتھ محلوں اور شاپنگ مالز کو خوبصورتی سے سجایا گیا اور مسیحی افراد نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

کرسمس کے موقع پر دنیا بھر کے مختلف ممالک میں بھی خصوصی تقاریب کا منعقد کی گئیں۔

اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عیسائی برادری 25 دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم پیدائش کے طور پر مناتی ہے۔

ویسے تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی مستند یوم پیدائش کسی کو معلوم ہی نہیں البتہ ان کی پیدائش کے 3 صدیوں بعد عیسائی برادری نے اس تہوار کو منانے کے لیے 25 دسمبر کی تاریخ کو منتخب کیا۔

Read Comments