پاکستان

عالمی بینک کی پاکستان میں مختلف منصوبوں کیلئے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری

یہ رقم پنجاب میں انسانی وسائل اور بلوچستان میں اداروں کو مضبوط بنانے، ذرائع معاش کی سپورٹ کیلئے خرچ کی جائے گی۔

واشنگٹن: عالمی بینک نے پاکستان میں مختلف منصوبوں کے لیے امداد اور قرض کی مد میں 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔

اس میں سے 20 کروڑ ڈالر پنجاب میں انسانی وسائل کے فروغ اور 10 کروڑ ڈالر بلوچستان میں اداروں کو مضبوط بنانے، خدمات کی فراہمی، ذرائع معاش کی سپورٹ اور انٹر پرائزز ڈیولپمنٹ کے لیے منظور کیے گئے۔

اسلام آباد میں عالمی بینک کے ریزیڈینشیئل مشن کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پنجاب میں انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کے منصوبے منتخب اضلاع میں غریب اور کمزور گھرانوں کے سماجی تحفظ اور صحت کی سہولیات کو بہتر بنائیں گے۔

اس ضمن میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر فار پاکستان الینگو پیچاموتھو نے کہا کہ ’پاکستان کا مضبوط ترین اثاثہ اس کے عوام ہیں، زندگی کے آغاز میں سرمایہ کاری بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کے لیے ضروی ہے تاکہ (وہ) شہری ترقی کی منازل طے کر سکیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: پلاننگ کمیشن عالمی بینک کی 50 لاکھ ڈالر کی تکنیکی امداد کے استعمال میں ناکام

انہوں نے کہا کہ ’یہ منصوبہ ابھی سے صوبہ پنجاب کو ابتدائی برسوں میں سرمایہ کاری کرنے میں مدد کرے گا تا کہ مستقبل کے لیے پیداواری افرادی قوت تیار کی جاسکے‘۔

بیان کے مطابق منصوبہ ایک کروڑ 80 لاکھ افراد کے لیے بچوں کی پیدائش کے وقت قابل پروفیشنلز کی موجودگی، قوت مدافعت کی بہتری، ماؤں کی دیکھ بھال سمیت صحت کی سہولیات کا معیار بہتر بنائے گا۔

اس کے علاوہ یہ بچوں کی ابتدائی تعلیم اور نوجوان والدین کو مہارت کی تربیت فراہم کرے گا، ساتھ ہی سماجی اور اقتصادی شمولیت کے پروگرامز کو زیادہ موثر انداز میں منظم کر نے کے لیے نظام کو بہتر بنائے گا۔

اس سلسلے میں منصوبے کے سربراہ یونگ ینگ چو نے کہا کہ ’نوجوان خواتین اور غیر گھرانوں میں صحت کی معیاری سہولیات تک رسائی میں کافی حد تک مالی اور غیر مالیاتی رکاوٹیں حائل ہیں جس میں صحت کے مراکز جانے کے اخراجات اور بچوں کی دیکھ بھال اور کام کاج کا بوجھ شامل ہے‘۔

مزید پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان کی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کردی

ان کا کہنا تھا کہ بچے کی افزائش میں ابتدائی ایک ہزار دن انتہائی اہم ہوتے ہیں، اس طرح زچہ و بچہ کی دیکھ بھال کو ترجیح دینا پاکستان میں انسانی سرمایے کو مضبوط بنانے اور پیداواری صلاحتیوں کے لیے لازم ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے لیے ریجنل سب ونڈو برائے پناہ گزین اور انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) کی کمیونیٹیز کے ذریعے 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا پیکج منظور کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ اداروں کو مضبوط بنانے، خدمات کی فراہمی اور ذرائع معاش کی سپورٹ اور انٹر پرائزیز ڈویلپمنٹ کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی امداد بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور ہاشم آملا کی ملاقات

طالبان حملوں میں افغان فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکتوں کے بعد امریکا کا جوابی فضائی حملہ

’کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے پیاز، لہسن کا عرق موثر نہیں‘