Dawn News Television

شائع 20 مارچ 2020 07:14pm

وزارت ریلوے کا کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر مزید 24 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یہ اعلان کرتے ہوءے کہا کہ کورونا کے باعث ریلوے نے 34 ٹرینوں کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے جس کے باعث 2 لاکھ مسافروں کی تعداد کم ہو کر ایک لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ اب 134 سے کم ہوکر 100 ٹرینیں ٹریک پر چلا کریں گی، جبکہ 12 سے 15 ٹرینیں فریٹ کی چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافر، منزل مقصود پر جانے کے لیے بند ہونے والی ٹرینوں کے بجائے کسی بھی ٹرین سے واپس جا سکتے ہیں یا ٹکٹیں ری فنڈ کروا سکتے ہیں، اب تک ریلوے نے بند ہونے والی ٹرینوں کے 8 کروڑ روپے ری فنڈ کر دیے ہیں۔

Read Comments