Dawn News Television

شائع 22 مارچ 2020 10:25pm

کراچی پولیس کی عوام کو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے گھروں میں رہنے کی تلقین

کراچی میں کورونا وائرس کے خطرے سے عوام کو محفوظ رکھنے اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے پولیس حکام نے عوام کو آگاہی فراہم کرنے کا آغاز کردیا۔

ڈی ایس پی بغدادی نے ایس ایچ او کلری کے ہمراہ جمعہ بلوچ روڈ، شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ اور ماڑی پور روڈ پر پیدل گلیوں میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے عوام کو بتایا کہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور گلیوں میں رش کم کریں جبکہ بوجہ مجبوری گھر سے باہر نہ نکلیں۔

اس کے علاوہ اپنے ہاتھ صابن سے دھوتے رہیں اور ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں جبکہ اگر کسی کو چھینک آیے یا نزلہ زکام کی شکایت ہو خود کو اپنے اہل خانہ سے علیحدہ کر لیں اور اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں.

Read Comments