Dawn News Television

شائع 26 مارچ 2020 03:38pm

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا شہریوں کے لیے انتہائی اہم اعلان

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفاعت نے ایک خاتون کے جنازے میں شرکت کرنے والے افراد کے لیے خصوصی انتباہ جاری کردیا۔

ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جمعہ 20 مارچ کو جو بھی فیصل محمود صاحب گلی نمبر 6 شہزاد ٹاون کی ساس کے جنازے میں شامل ہوا اسے اطلاع دی جاتی ہے کہ فوری طور پر اپنے اپ کو علیحدہ کمرے میں رکھیں اور اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

انہون نے یہ بھی کہا کہ اگر ان افراد کو کسی قسم کی مدد چاہئے تو 1166 پر کال کریں کیوں علاقہ سیل کیا جا رہا ہے جبکہ ابھی تک صرف یک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Read Comments