Dawn News Television

شائع 26 مارچ 2020 06:28pm

سندھ میں زیر ٹرائل 829 قیدیوں کی رہائی

سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت پر صوبے میں کم سزاؤں کے مقدمات میں زیر ٹرائل 829 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔

اس حوالے سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی محمد شیخ کی ہدایات پر صوبے کی ضلعی عدالتوں نے کم سزاؤں کے کیسز میں زیر ٹرائل قیدیوں کو جیل سے رہا کیا۔

سندھ ہائیکورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق مذکورہ اقدام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں اٹھایا گیا۔

Read Comments