سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت پر صوبے میں کم سزاؤں کے مقدمات میں زیر ٹرائل 829 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔

اس حوالے سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی محمد شیخ کی ہدایات پر صوبے کی ضلعی عدالتوں نے کم سزاؤں کے کیسز میں زیر ٹرائل قیدیوں کو جیل سے رہا کیا۔

سندھ ہائیکورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق مذکورہ اقدام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں اٹھایا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں