Dawn News Television

شائع 26 مارچ 2020 07:57pm

بلوچستان کی جیلوں سے 78 قیدیوں کی سزا میں تخفیف کرکے ان کی رہائی کے احکامات

کوئٹہ: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے سلسلے میں اقدام اٹھاتے ہوئے بلوچستان میں 78 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردئیے۔

آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق ان قیدیوں کو خضدار، کوئٹہ، مچھ، ڈیرہ مراد جمالی اور صوبے کی دیگر جیلوں سے رہا کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت تھی کہ جن قیدیوں کی سزا دو ماہ تک کے عرصے کی باقی ہے ان کی سزا معاف کرکے ان کو رہا کیا جائے۔

Read Comments