Dawn News Television

شائع 30 مارچ 2020 07:27pm

ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کا اعلان، آئندہ سال 23جولائی سے انعقاد ہو گا

رواں سال ملتوی کیے کیے گئے ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا اور اب گیمز کا انعقاد آئندہ سال 23جولائی سے ہو گا۔

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے پیر کو ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا لیکن 23جولائی سے 8اگست 2021 تک انعقاد ہونے کے باوجود اولمپکس کو 'ٹوکیو 2020' کا نام ہی دیا جائے گا۔

25اگست 2020 سے شروع ہونے والے پیرالمپکس کو بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے اور اب گیمز کا انعقاد آئندہ سال 24اگست سے 5ستمبر 2021 تک کھیلے جائیں گے۔

تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

Read Comments