Dawn News Television

شائع 01 اپريل 2020 12:09pm

اسلام آباد کے سیل شدہ علاقے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر اقتدار کے سیلڈ 3 علاقے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفاعت کا کہنا تھا کہ سیل ہوئے تین علاقے بہارہ کہو، شہزاد ٹاون اور ایچ 9 کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ایچ نائن، رمشہ کالونی کو ڈی سیل کیا جائے گا جس کے بعد شہزاد ٹاون اور پھر بہارہ کہو کو کھولا جائے گا۔

خیال رہے کہ بہارہ کہو 8 دن جبکہ باقی دونوں علاقے 6 دن سے سیل ہیں۔

Read Comments