Dawn News Television

شائع 01 اپريل 2020 09:45pm

جنگ عظیم دوئم کے بعد پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن منسوخ

سال کے سب سے بڑے ٹینس کے مقابلے ومبلڈن اوپن کو بھی کورونا وائرس کے سبب منسوخ کردیا گیا ہے۔

یہ جنگ عظیم دوئم کے بعد پہلا موقع ہے کہ ومبلڈن اوپن کو منسوخ کیا گیا ہے۔

ومبلڈن کا آغاز 29جون سے ہونا تھا اور اولمپکس کی منسوخی کے بعد تاریخ کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ خالی اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد کا مشورہ دیا گیا تھا۔

ومبلڈن کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم انتہائی افسوس کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ آل انگلینڈ کلب کے مرکزی بورڈ اور چیمپیئن شپ کی مینجمنٹ کی کمیٹی نے کورونا وائرس کے سبب عوام کی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر ومبلڈن چیمپیئن شپ کو منسوخ کردیا ہے۔

تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

Read Comments