Dawn News Television

شائع 02 اپريل 2020 01:12pm

سندھ میں مقامی طور پر منتقلی کے کیسز کی تعداد 55 فیصد سے زائد

پاکستان میں کورونا وائرس سے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثرہ صوبے سندھ میں مقامی طور پر منتقلی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور یہ تعداد 410 تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 743 ہے جس میں 410 ایسے افراد ہیں جن میں مقامی سطح پر وائرس منتقل ہوا۔

اگر اس تعداد کا صوبے کے مجموعی متاثرین سے اندازہ لگائیں تو یہ 55 فیصد سے زائد بنتی ہے جبکہ اس مقامی طور پر منتقلی کے کیسز سے کراچی سب سے زیادہ متاثر ہے۔

Read Comments