پاکستان میں کورونا وائرس سے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثرہ صوبے سندھ میں مقامی طور پر منتقلی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور یہ تعداد 410 تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 743 ہے جس میں 410 ایسے افراد ہیں جن میں مقامی سطح پر وائرس منتقل ہوا۔

اگر اس تعداد کا صوبے کے مجموعی متاثرین سے اندازہ لگائیں تو یہ 55 فیصد سے زائد بنتی ہے جبکہ اس مقامی طور پر منتقلی کے کیسز سے کراچی سب سے زیادہ متاثر ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں