Dawn News Television

شائع 02 اپريل 2020 01:16pm

چین میں کتے اور بلیاں کھانے پر پابندی کا اعلان

چین کے شہر شینزین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث جانوروں کی تجارت کو محدود کرنے کی کوشش میں کتے اور بلیاں کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کا ٹیکنالوجی حب سمجھے جانے والے علاقے میں اس پابندی کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

خیال رہے کہ سائنسدانوں کو شبہ ہے کہ نوول کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا اور ابتدائی کیسز میں اس وائرس سے وہ لوگ متاثر ہوئے تھے جن کا تعلق ووہان کی جنگلی حیات کی مارکیٹ سے تھا جہاں چمگاڈریں، سانپ، مشک بلاؤ اور دیگر جانور فروخت کیے جاتے ہیں۔

Read Comments