Dawn News Television

شائع 04 اپريل 2020 06:33pm

بلوچستان میں کورونا کے مزید 9 کیسز، مجموعی تعداد 184 ہوگئی

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا ہے کہ صوبے میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد بلوچستان میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک سو 84 ہوگئی۔

کوئٹہ میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ کوروناوائرس کے پھیلاو کی صورتحال تشویش ناک ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں مقامی سطح پر کورونا وائرس بڑھ چکا ہے، 47 کیسز مقامی سطح پر منتقلی کے ہیں، عوام گھروں میں نہ رہے تو وائرس کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ عوام حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کریں گے تو سخت اقدامات کریں گے، عوام نے تعاون نہ کیا تو مجبورا مکمل لاک ڈاون کر سکتے ہیں۔

Read Comments