بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا ہے کہ صوبے میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد بلوچستان میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک سو 84 ہوگئی۔

کوئٹہ میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ کوروناوائرس کے پھیلاو کی صورتحال تشویش ناک ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں مقامی سطح پر کورونا وائرس بڑھ چکا ہے، 47 کیسز مقامی سطح پر منتقلی کے ہیں، عوام گھروں میں نہ رہے تو وائرس کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ عوام حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کریں گے تو سخت اقدامات کریں گے، عوام نے تعاون نہ کیا تو مجبورا مکمل لاک ڈاون کر سکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں