Dawn News Television

شائع 05 اپريل 2020 06:45pm

پنجاب میں مزید 184 کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 1380 ہوگئی

پنجاب کے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں مزید ایک سو 84 کیسز کی تصدیق کی ہے جس کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار 3 سو 80 ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کو انتظامی لحاظ سے 4 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں 3 سو 9 زائرین، 4 سو 43 رائے ونڈ اجتماع سے منسلک افراد، 28 قیدی اور 6 سو عام شہری شامل ہیں۔

عام شہروں میں لاہور میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 2 سو 60 کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

پنجاب میں مزید کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار ایک سو تجاوز کرگئی ہے۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں

Read Comments