Dawn News Television

شائع 07 اپريل 2020 12:06pm

اسلام آباد مزید 8 روز تک لاک ڈاؤن میں رہے گا

اسلام آباد: کیپیٹل انتظامیہ نے شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہونے پر لاک ڈاؤن میں 8 روز کا اضافہ کردیا۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز مزید 7 کیسز سامنے آئے۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقت نے ڈان کو تصدیق کی کہ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 82 ہوچکی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں لاک ڈاؤن میں مزید 8 روز کا اضافہ کردیا گیا۔

Read Comments