Dawn News Television

شائع 08 اپريل 2020 03:27pm

بلوچستان میں کورونا وائرس کی کیسز کی تعداد 210 ہوگئی

بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 210 ہوگئی۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ صوبے میں مزید 4 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج 45 ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئیں جس میں 4 مثبت اور 41 منفی نتائج آئے، تاہم یہ چاروں افراد مقامی ہیں اور انہیں آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا جائے گا۔

مزید برآں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان میں 76 مریض اس وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Read Comments