گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریموٹ ورکنگ اور ڈیجیٹل میں تبدیلی کی غرض سےمفت ورچوئل ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے جو گوگل کی جانب سے پاکستانی کاروباری اداروں کی مدد کے وعدے کا حصہ ہے ۔
یہ کورس Grow with Google پروگرام کی ٹیم نے تیار کیا، جسے کووڈ 19 کی وجہ سے ورچوئل میں تبدیل کیا ہے۔
گوگل کا کہنا تھا کہ ورکشاپس میں ہینڈی ڈیجیٹل ٹولز پر توجہ دی گئی ہے اور اسی کے ساتھ ایسے چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے مشورے اور ترکیبیں فراہم کی گئی ہیں جو اپنے کسٹمرز اور ملازمین، دونوں کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہتے ہیں۔
ہر سیشن کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہے جس میں گوگل کے ٹرینرزتربیت دیں گے۔ ان سیشنز کو ریکارڈ نہیں کیا جا سکے گا، لہذا ان کو ضائع مت کیجیے۔
ورکشاپ شیڈول
تاریخ : 30 اپریل صبح 11 سے 12 بجے تک
موضوع
آن لائن ہونا کیسا لگتا ہے؟ (What Going Online Looks Like?)
تاریخ : 05 مئی صبح 11:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک
آپ گوگل کے ساتھ آن لائن کیا کرسکتے ہیں؟ (What You can Do With Google Online?)
تاریخ 08 مئی صبح 11:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک
گوگل کس طرح چھوٹے/درمیانے کاروباری اداروں کی مدد کرتا ہے؟ (How Google Helps SMBs Only?)
تاریخ: 12 مئی صبح 11:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک
کس کو آن لائن ہدف بنایا جا ئے اور کیسے ؟ (Who To Target Online And How?)
کمپنی کی جانب سے وائرس کے خلاف پاکستان کی مختصر اور طویل المدتی معاونت جاری رکھی جائے گی۔
دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے بھی عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔