Dawn News Television

شائع 16 اپريل 2020 02:36pm

ہوم آئیسولیشن سے وائرس کی مقامی منتقلی میں اضافہ ہورہا ہے

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی بڑی تعداد کو آئیسولیشن مراکز کے بجائے ہوم آئیسولیشن یعنی گھر میں تنہائی اختیار کرنے کی اجازت دینے سے وائرس کی مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

صوبے میں ایک ہزار 668 کیسز سامنے آئے جس میں سے ایک ہزار 97 کیس کراچی کے ہیں اور اس میں زیادہ تر یا تقریباً ایک ہزار 37 کیسز مقامی سطح پر منتقلی کے ہیں۔

مقامی منتقلی کے بڑھتے ہوئے کیسز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ اس کی بڑی وجہ ان مریضوں کو قرار دیا جاسکتا ہے جن میں معمولی یا بہت کم علامات ظاہر ہوتی ہیں اور وہ طبی رہنمائی پر عمل نہیں کرتے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

Read Comments