Dawn News Television

شائع 17 اپريل 2020 11:34am

شہری نماز جمعہ سے متعلق حکومتی ہدایات پر عمل کریں، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب

ڈی آئی جی (آپریشنز) پنجاب رائے بابر سعید نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ نماز جمعہ سے متعلق حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران آپ اپنے گھروں میں نمازوں کا اہتمام کریں، پولیس حکام تمام مساجد اور عباد گاہوں پر سیکیورٹی انتظامات دیکھنے کے لیے تعینات ہوں گے۔

انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ بغیر کسی ہنگامی حالت کے گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔

Read Comments