ڈی آئی جی (آپریشنز) پنجاب رائے بابر سعید نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ نماز جمعہ سے متعلق حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران آپ اپنے گھروں میں نمازوں کا اہتمام کریں، پولیس حکام تمام مساجد اور عباد گاہوں پر سیکیورٹی انتظامات دیکھنے کے لیے تعینات ہوں گے۔

انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ بغیر کسی ہنگامی حالت کے گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں