پاکستان

ڈان نیوز کے سی ای او کی والدہ انتقال کر گئیں

وزیراعظم عمران خان نے بھی بیگم شکیلہ مسعود کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا۔

لاہور: پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور ڈان نیوز کے سی ای او شکیل مسعود کی والدہ اور میاں مسعود حسین کی بیوہ بیگم شکیلہ مسعود انتقال کر گئیں۔

ان کی تدفین لاہور میں آبائی قبرستان میں کی گئی اور وبا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر صرف اہلِ خانہ نے جنازے میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈان سرکولیشن ڈائریکٹر نیلوفر پٹیل انتقال کرگئیں

اس سلسلے میں شکیل مسعود کا کہنا تھا کہ ’حالات اجازت دیں گے تو ہم فاتحہ خوانی رکھیں گے اس وقت تک دوست احباب سے مرحومہ کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے‘۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی بیگم شکیلہ مسعود کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا۔

بعدازاں ایک بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے اراکین نے مسعود شکیل کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔

مزید پڑھیں: ڈان اخبار کے سینئر صحافی حسن منصور انتقال کرگئے

بیان میں کہا گیا کہ ’پی بی اے اپنے تمام اراکین کی جانب سے غمزہ اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور ان کے اس ناقابلِ تلافی نقصان پر اللہ سے انہیں صبر کی توفیق عطا کرنے اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کرتی ہے‘۔


یہ خبر 19 اپریل 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2537، اموات 56 تک پہنچ گئیں، مراد علی شاہ

جماعت اسلامی کے کارکن کے قتل کیس میں رینجرز اہلکار ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کورونا وائرس: ایک دن میں ریکارڈ 20 اموات، مجموعی تعداد 168 ہوگئی