Dawn News Television

شائع 02 مئ 2020 09:47am

سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پنجاب سے زیادہ ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ صوبے سندھ میں مصدقہ کیسز کی تعداد پہلی مرتبہ پنجاب سے زیادہ ہوگئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تمام صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جبکہ اپریل کے آخری ہفتے میں پنجاب میں یومیہ ٹیسٹ کی تعداد کم ہوگئی تھی۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا تھا کی صوبے میں 622 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 446 کراچی سے تھے۔

Read Comments