—فوٹو: ڈان اخبار
—فوٹو: ڈان اخبار

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ صوبے سندھ میں مصدقہ کیسز کی تعداد پہلی مرتبہ پنجاب سے زیادہ ہوگئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تمام صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جبکہ اپریل کے آخری ہفتے میں پنجاب میں یومیہ ٹیسٹ کی تعداد کم ہوگئی تھی۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا تھا کی صوبے میں 622 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 446 کراچی سے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں