Dawn News Television

شائع 08 مئ 2020 01:28pm

ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ ایک مرتبہ پھر منفی آگیا

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے امریکی صدر کے ایک ملازم کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد صدر اور نائب صدر کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان ہوگن گیڈلے نے اپنے بیان میں کہا کہ 'وائٹ ہاؤس کے میڈیکل یونٹ نے حال ہی میں آگاہ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے کیمپس میں کام کرنے والے امریکی فوج کے ایک اہلکار کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'صدر اور نائب صدر کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور ان کی صحت بہترین ہے'۔

وائٹ ہاؤس میں تعینات ملازم فوج کی اہم یونٹ کے رکن ہیں اور صدر اور اکثر ان کی اہل خانہ کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

سی این این کے مطابق ٹرمپ کو جب آگاہ کیا گیا کہ ان کے ملازمکا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو وہ پریشان تھے اور پھر وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹروں نے ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا۔

خبر مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

Read Comments