Dawn News Television

شائع 09 مئ 2020 09:41am

پاکستان میں ایک روز میں کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز رپورٹ

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک گیر لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کے اعلان کے ایک روز بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق آج (9 می) سے لاک ڈاؤن ہٹانے کا فیصلہ تمام صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا لیکن پنجاب اور سندھ نے مزید کچھ وقت کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کی خواہش کا اظہار کیا تھا،

پچھلے 24 گھنٹے میں مزید 2 ہزار کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 26 ہزار 954 ہوگئی تھی۔

Read Comments