Dawn News Television

شائع 10 مئ 2020 03:25pm

سندھ میں 151 پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر

سندھ پولیس میں کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 151 پولیس اہلکار اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس نے تصدیق کی کہ گزشتہ 2 روز میں صوبے میں مزید 36 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 119 پولیس اہلکار زیر علاج ہیں جبکہ 29 صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔

ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تک کورونا وبا سے 2 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

Read Comments