Dawn News Television

شائع 18 مئ 2020 05:28pm

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام بلور میں کورونا وائرس کی تصدیق

سابق وزیر ریلوے اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سنئیر رہنما غلام بلور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

غلام بلور کی بھتیجی اور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ثمر بلور نے کہا کہ علامات ظاہر ہونے پر بزرگ سیاستدان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا۔

انہوں نے بتایا کہ غلام بلور کی طبیعت دو روز سے کافی خراب تھی تاہم اب بہتر ہے، انہیں فی الحال گھر پر ہی قرنطینہ کیا گیا ہے اور اہل خانہ کی جانب سے نجی ہسپتال منتقل کرنے پر غور جاری ہے۔

Read Comments