Dawn News Television

شائع 29 مئ 2020 06:09pm

حکومت خیبر پختونخوا کی اقلیتی برادری کو عبادات کرنے کی اجازت

حکومت خیبر پختونخوا نے اقلیتی برادری کو عبادات کرنے کی اجازت دے دی۔

اقلیتی برادری صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت عبادات کریں گی۔

ایس او پیز کے مطابق عبادات کے وقت فرش پر کارپٹ وغیرہ نہیں بچھایا جائے گا، فرش کو پہلے اور بعد میں ڈس انفیکٹ کیا جائے گا جبکہ ہاتھ ملانے اور گلے لگنے سے پرہیز کیا جائے گا۔

ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ بزرگ اور چھوٹے بچے گھروں میں اپنی عبادات کا اہتمام کریں گے۔

Read Comments