Dawn News Television

اپ ڈیٹ 11 جون 2020 02:13am

پارلیمنٹ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد پر تشویش کا اظہار

پارلیمنٹ ڈسپنسری انتظامیہ نے پارلیمنٹ ہاوس میں کورونا کیسز میں اضافے پر سینیٹ سیکرٹریٹ کو خبردار کردیا۔

ڈسپنسری انتظامیہ کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں عملے میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کی طرف توجہ دلائی گئی اور کہا گیا کہ پارلیمنٹ ہاوس میں کورونا کے کیسز میں اضافہ مستقبل میں تباہ کن نتائج دے سکتا ہے۔

مراسلے کے مطابق این آئی ایچ نے 382 کورونا ٹیسٹ کیے جس میں سے پارلیمنٹ عملے کے 67 افراد کے طبی نمونے مثبت آئے ہیں۔

پارلیمنٹ ڈسپنسری انتظامیہ کے مطابق پارلیمنٹ میں کورونا کیسز کے مثبت کیسز کی تعداد کی شرح 17 فیصد ہے

Read Comments