Dawn News Television

شائع 13 جون 2020 04:06pm

وزیر اعظم کا پنجاب میں ایس او پیز پر پابندی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے لاہور سمیت پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز روکنے کے لیے خصوصی اقدامات اور ایس او پیز پر پابندی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور اور پنجاب میں بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کورونا ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دیا۔

وزیر اعظم نے حکم دیا کہ لاہور سمیت پنجاب میں جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے وہاں سخت ایکشن لیا جائے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو ماسک، سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عملدرآمد کرنا ہو گا۔

Read Comments