وزیر اعظم عمران خان نے لاہور سمیت پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز روکنے کے لیے خصوصی اقدامات اور ایس او پیز پر پابندی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور اور پنجاب میں بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کورونا ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دیا۔

وزیر اعظم نے حکم دیا کہ لاہور سمیت پنجاب میں جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے وہاں سخت ایکشن لیا جائے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو ماسک، سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عملدرآمد کرنا ہو گا۔

تبصرے (0) بند ہیں