Dawn News Television

شائع 15 جون 2020 02:11pm

کورونا وائرس کے باعث سینیٹ اجلاس مؤخر کرنے کا مطالبہ

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا اور اراکین پارلیمان بھی اس سے محفوظ نہیں رہے جس کے باعث پارلیمینٹیرینز میں تشویش پائی جاتی ہے۔

چنانچہ رکن سینیٹ کہدہ بابر نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس مؤخر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاوس میں کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، قواعد کے مطابق بجٹ میں سینیٹ کا بہت اہم کردار نہیں ہوتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ بجٹ سے متعلق متعلقہ کمیٹیوں کے اجلاس جاری رکھے جائیں لیکن سینیٹ کا اجلاس موخر کیا جائے۔

Read Comments