Dawn News Television

شائع 07 جولائ 2020 09:45pm

کورونا کو غیر سنجیدہ سمجھنے والے برازیل کے صدر خود وائرس کا شکار

دنیا بھر میں خوف کی علامت بننے والے کورونا وائرس سے سنجیدہ نہ لینے والے برازیل کے صدر جیئر بولسونارو خود وبا کا شکار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے پی' کے مطابق دارالحکومت برازیلیا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیئر بولسونارو نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'میں بلکل ٹھیک ہوں اور یہاں چلنا بھی چاہتا ہوں لیکن طبی وجوہات کی وجہ سے ایسا نہیں کر سکتا۔'

جیئر بولسونارو اکثر عوام کے درمیان آکر حامیوں سے مصٓفحہ کرتے تھے اور ان میں گھل مل جاتے تھے، جبکہ ایسا کرنے کے دوران انہوں نے اکثر ماسک نہیں پہنا ہوتا تھا۔

Read Comments