Dawn News Television

شائع 07 جولائ 2020 09:57pm

ایران میں کورونا سے ایک روز میں ریکارڈ 200 اموات

ایران نے کورونا وائرس سے مزید 200 ہلاکتوں کا اعلان کیا ہے جو مشرق وسطیٰ میں فروری میں وبا کے پھوٹنے کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما سعادت لاری نے سرکاری ٹی وی پر کہا کہ 'گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بدقسمتی سے ہم نے 200 ہم وطنوں کو کھو دیا جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 931 ہوگئی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اموات میں اضافہ ہمارے بہت دردناک ہے اور یہ ہمارے رویے اور کاموں کا نتیجہ ہے۔'

Read Comments