Dawn News Television

شائع 09 جولائ 2020 11:20pm

بھارت میں پھنسے مزید 75 پاکستانیوں کی وطن واپسی

بھارت میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے مزید 75 پاکستانی شہری واہگہ ۔ اٹاری بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے جاری بیان کے مطابق سرحد کی بندش اور لاک ڈاؤن کے باعث یہ شہری بھارت کے مختلف شہروں میں پھنس گئے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں پھنسے لگ بھگ 500 پاکستانی 20 مارچ سے اب تک وطن واپس آچکے ہیں۔

Read Comments