بھارت میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے مزید 75 پاکستانی شہری واہگہ ۔ اٹاری بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے جاری بیان کے مطابق سرحد کی بندش اور لاک ڈاؤن کے باعث یہ شہری بھارت کے مختلف شہروں میں پھنس گئے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں پھنسے لگ بھگ 500 پاکستانی 20 مارچ سے اب تک وطن واپس آچکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں