Dawn News Television

شائع 21 جولائ 2020 08:07pm

سام سنگ نے اپنا سستا ترین اسمارٹ فون خاموشی سے متعارف کرادیا

سام سنگ نے اپنا اب تک کا سستا ترین اسمارٹ فون گلیکسی اے 01 کور متعارف کرادیا ہے۔

یہ انٹری لیول فون خاموشی سے انڈونیشیا میں متعارف کرایا گیا جس میں اینڈرائیڈ 10 (گو ایڈیشن) آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

اس فون میں 5.3 انچ کا پی ایل ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن 18:5:9 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ دیا گیا ہے یعنی بیزل کافی نمایاں ہیں۔

فون میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 6739 پراسیسر کواڈ کور سی پی یو کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایک جی بی ریم، 16 سے 32 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

گلیکسی اے 01 کور میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری، ہیڈفون جیک اور ہائبرڈ سم سلاٹ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 8 میگا پکسل کیمرا ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

یہ فون بلیو، بلیک اور ریڈ رنگوں میں 10 لاکھ 99 ہزار انڈونیشین روپے (ساڑھے 12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا مگر 23 جولائی تک اس کی قیمت 9 لاکھ 99 ہزار انڈونیشین روپے (11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

دیگر ممالک میں اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا، اس بارے میں کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا۔

Read Comments